• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علامہ ساجد نقوی سے عبدالعلیم خان کی وفد کے ہمراہ ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان و اِسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ عبدالعلیم خان نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور گلگت بلتستان میں آئی پی پی اور آئی ٹی پی کے مابین انتخابی حلقوں میں مفاہمت پر تبادلہ خیال کیا، اس موقع پر اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی، مرکزی نائب صدر عارف حسین واحدی،سکندر عباس گیلانی،زاہد علی اخونزادہ بھی موجود تھے ،عبدالعلیم خان نے قائد ملت جعفریہ کی اتحاد امت کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ، علامہ ساجد علی نقوی نے اتحاد امت کی خواہش اور کاوشوں کو سراہا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید