• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ہاکی فیڈریشن کی تقرری ہوچکی، اعتماد کا ووٹ معمہ بن گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نئے صدر کی تقرری کے باجودپی ایچ ایف کا مسئلہ حل ہونے کے بجائے مزید پیچیدہ ہوگیا ہے۔ وزارت کے نوٹیفکیشن میں نئے صدر کو کانگریس سے ووٹ لینا ہے، مگر وزرات نے اس بات کو واضح نہیں کیا ہے کہ ووٹ موجودہ کانگریس سے لینا ہوگا، یا2022 کے الیکشن والی کانگریس سے جس کے منتخب نمائندوں کو حکومت نے تسلیم نہیں کیا، ہاکی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی موجودہ حکمت عملی سے قومی کھیل کو مزید تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا، صورت حال میں بہتری صرف اسی وقت آسکتی ہے جب ایڈہاک کمیٹی کی مدد سے نئے اور شفاف انتخابات کرائے جائیں، پی ایچ ایف کی سکریٹری شپ کے دعوے دار رانا مجاہد علی خان کا کہنا ہے کہ وہ کانگریس جسے حکومت 2022 میں تسلیم کرتی تھی اسی کانگریس سے نئے صدر طارق بگٹی کو اعتماد کا ووٹ لینا ہوگا۔ دوسری جانب سید حیدر حسین کا موقف ہے کہ آئینی طور پر میں پی ایچ ایف کا سیکریٹری ہوں ، میرے خلاف مخالفین نے جس کانگریس میں ناکام عدم اعتماد کی تحریک پیش کی تھی اسی کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔ رانا مجاہد علی خان نے اگلے ہفتے اجلاس بلانے کا اشارہ دیا ہے جبکہ حیدر حسین کے مطابق 15 فروری کے بعد اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے۔

اسپورٹس سے مزید