لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے NA-128 کے نتائج روک لئے، عون چوہدری فاتح ہیں،IPPامیدوار نے 172576ووٹ لئے ،159024ووٹ لینے والے سلمان اکرم راجہ نے نتیجہ چیلنج کیا، پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار سلمان اکرم راجہ نے حلقہ این اے128کے نتائج جاری کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ سلمان اکرم راجہ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروانے پہنچے جہاں رجسٹرار آفس نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی ۔سلمان اکرم راجہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیاکہ بھاری اکثریت سے کامیابی کے باوجود نتائج روک دیئے گئے ہیں، استدعا ہے کہ عدالت ریٹرننگ آفیسر کو نتائج فوری جاری کرنے کا حکم دے۔