• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف اور آصف زرداری آج لاہور میں بامعنی مذاکرات کریں گے

اسلام آباد(محمد صالح ظافر) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی قیادت آج (اتوار) کو لاہور میں ہونے والی نواز شریف اور آصف علی زرداری کی سربراہی ملاقات کے بعد بامعنی مذاکرات کرے گی جس میں قابل عمل اتحاد کے خاکہ کا تعین کیا جائے گا۔

یہ مذاکرات ہفتہ کو ہونا تھے لیکن اسے صبح تک ملتوی کر دیا گیا۔ دونوں جماعتوں نے جلد مذاکرات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

 اس بات چیت میں سربراہی اجلاس پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

 باخبر سیاسی ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ قومی اسمبلی کے تین آزاد ارکان کی شمولیت اور ہفتہ کی شام کراچی سے لاہور مذاکرات کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی شمولیت نے مسلم لیگ (ن) کو اخلاقی تقویت فراہم کی ہے۔ 

ایک دلچسپ اقدام میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اچانک لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے اور اس بات کا امکان نہیں ہے کہ وہ نواز آصف مذاکرات میں شامل ہوں گے۔

 دریں اثناء ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی حیثیت سے حکومت کی قیادت کے بارے میں بنیادی فیصلے کے علاوہ صدر، ڈپٹی وزیراعظم،ا سپیکر قومی اسمبلی، ڈپٹی سپیکر، چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، صوبائی گورنرز اور اہم محکموں کے عہدے ہوں گے۔

اہم خبریں سے مزید