لاہور(اپنے نامہ نگار سے) چین کے نئے قمری سال کے موقع پر پاکستان کسان رابطہ کمیٹی نےلاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیاپاکستان کسان رابطہ کمیٹی نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ پاکستان میں قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری کرے۔ شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر چین سے کوئلے کے منصوبوں کے بجائے قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری فاروق طارق نے کہا کہ، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو مزید گرین منصوبوں کی ضرورت ہے پاکستان کو سی پیک کے تحت اس طرح کے مزید منصوبوں کی ضرورت ہے۔