• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور چین کے درمیان گہرا تعلق دنیا کیلئے مثال، صدر علوی

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی)صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان گہرا تعلق دنیا کے لئے مثال ہے، پاکستان اور چین کی دوستی کی جڑیں عوام میں پیوست ہیں جن کی بنیاد امن اور تعاون کے ساتھ ساتھ دوطرفہ باہمی تعلقات پر محیط ہے ۔چین کے سرکاری میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے نئے چینی سال پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے تمام اہم امور پر ایک دوسرے کے مفادات کا احترام کرتے ہوئے اس کے تحفظ کےلئے کاوشیں کی ہیں،انہوں نے کہا کہ آئی ٹی،زراعت،گاڑیوں کی تیاری سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھایا جارہا ہے، ہم بحران کے وقت ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں،نیا ورلڈ آرڈر پوری دنیا کےلئے سود مند ہونا چاہیے جہاں تمام لوگوں کو ترقی اور تجارت جاری رکھنے کی اجازت ہو،بی آر آئی عوامی ترقی کا منصوبہ ہے جس سے ایک مستحکم اور صحت مندمعیشت میسر آ سکے گی، سی پیک کی مدد سے پاکستان میں انفراسٹرکچر ، انسانی وسائل، توانائی اور صنعتی شعبہ کی بہتری میں مدد ملی ہے،سی پیک کے ذریعے انفارمیشن ٹیکنالوجی ، زراعت اور گاڑیوں کی تیاری کے شعبوں میں تعاون بڑھایا جا رہا ہے، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور سپر کمپیوٹرز سمیت دیگر شعبہ جات میں چین بہت آگے ہےا ور پاکستان اس کا حصہ بننا چاہتا ہے۔
اسلام آباد سے مزید