• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے امیر جماعت کا چناؤ، سراج الحق، لیاقت بلوچ، حافظ نعیم الرحمٰن کے نام سامنے آگئے

لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی پاکستان کےاگلی مدت کے نئے امیر چناؤ کے لئے سراج الحق، لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمٰن کے نام سامنے آگئے جبکہ اراکین کسی اوررکن کو بھی امیر کے منصب کے لیے اپنی رائے دے سکتے ہیں،انتخابی مراحل 31 مارچ تک مکمل کیے جائینگے،اپریل میں صدر الیکشن کمیشن راشد نسیم نتائج کا اعلان کرینگے ۔ موجودہ امیر سراج الحق کی امارت کی5سالہ مدت اگلے ماہ مکمل ہوجائے گی ، انتخاب کے تمام مراحل 31 مارچ تک مکمل کیے جائیں گے جبکہ اپریل میں صدر الیکشن کمیشن راشد نسیم نتائج کا اعلان کریں گے ۔واضح رہے کہ امیر جماعت کا انتخاب ہر پانچ سال بعد دستور کے مطابق ہوتا ہے۔یاد رہے کہ اس وقت امیر سراج الحق اپنی دوسری مدت امارت مکمل کررہے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید