• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیورو کریسی تبادلے ،سول سروس اکیڈمی لاہور میں تعینات عائشہ زرین تبدیل

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریٹس کے تقرر و تباد لے ، سول سروس اکیڈمی لاہور میں تعینات سیکر ٹیریٹ گروپ کی گریڈ 20 کی افسر عائشہ زرین صدیق کو تبدیل کردیاگیا ۔عائشہ زرین کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپیشل ایجوکیشن اسلام آ باد اور سیکر ٹیریٹ گروپ کے گر یڈ19 کے افسر رانا محمد یوسف خان کو تبدیل کرکے ڈپٹی سیکرٹری تخفیفِ غربت ڈویژن تعینا ت کیا گیا ۔سیکر ٹیر یٹ گروپ کے گر یڈ19 کے او ایس ڈی محمد صلاح الدین ڈائریکٹر، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپیشل ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ان تقرریوں اور تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید