• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد

مردان(جنگ نیوز)مردان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشت گرد مارےگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع مردان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولا بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید