ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈیپارٹمنٹ آف فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیکلٹی آف فوڈ اینڈ ہوم سائنسز محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر کے زیر اہتمام دو روزہ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد، وائس چانسلر محمد اشتیاق رجوانہ نے کہا کہ کتابوں سے پڑھا ہوا علم ضروری نہیں ہوتا بلکہ فوڈ انڈسٹری کے اندر تجرباتی علم زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ڈین ڈاکٹر عمر فاروق نے کہا کہ فوڈ انڈسٹریز میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ، فوڈ پروڈکشن،اور کوالٹی اینڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ وہ ادارے ہیں جہاں پر فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سٹوڈنٹس کی اصل جگہ ہے- ٹرینر محمد علی شاہزیبب نے اس پروگرام میں سٹوڈنٹس کی تربیت کی۔