لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ( ن) کی سینئر نائب صدر مریم نوازشریف نے ایک مرتبہ پھر عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مریم نواز کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہناتھا کہ عمران خان جب مکافات عمل کاشکار ہوئے تو میں نے سوچا کہ مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد شاید انھیں اپنا احتساب کرنے کا موقع ملے اور سوچ میں تبدیلی آئے مگر آج عدالت میں انھوں نے جو باتیں کیں اس میں پھر وہی جھوٹ، پھر وہی الزامات اور پھر وہی بہتان تھے ، کچھ لوگ کبھی نہیں سیکھتے !