کراچی (نیو ز ڈیسک )کینٹ کے رہائشوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سی بی سی کی سپریم کورٹ میں اپیل کو چیلنج اور کینٹ کے رہائشیوں کے مساوی حقوق کےلیے فیصلہ کیا گیا اور کہا گیا کو سندھ ہائی کورٹ نے اپنے حکم نامے پرقرار دیا تھاکہ اٹھارہویں آئینی تر میم کے بعد کنٹونمنٹ بورڈ جائیداد (پراپر ٹی ) ٹیکس وصول کرنے کے مجاز نہیں ہیں،کنٹو نمنٹ ریزیڈ نٹس ایسو سی ایشن ٹیکسوں میں بھاری اضافے کا مسئلہ حل کرنا چاہتی ہے کیو نکہ اس سے بزرگ ، پنشن یافتہ اور بیوہ خواتین ہی زیادہ متاثر ہوں گی ، یہ معاملہ بات چیت کے ذریعہ حل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن افسوس بیورو کریٹس نے اسے مسترد کردیا ، جس کے بعد اب سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، ڈی ایچ اے اور کینٹ کے رہائشیوں کو معلوم ہونا چاہئے کہ ان کے شہری حقوق کےلیے جدوجہد کی ہے جس سے دوسرے درجے کے شہریوں جیسا سلوک ہورہا ہے۔