• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور یونیورسٹی کا ماحول دوستی کا سفر زیرو ویسٹ فوڈ انیشی ایٹو کا آغاز

پشاور (خصوصی نامہ نگار) ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار زندگی کی جانب ایک بڑا قدم بڑھاتے ہوئے پشاور یونیورسٹی نے گرین کیمپس انیشی ایٹو کے تحت زیرو ویسٹ فوڈ سفر کا کا آغاز کر دیا جس کا مقصد کیمپس کمیونٹی میں پائیدار عملیات کو فروغ دینا ہے۔ اس سلسلے میں ایونٹ میں طلباء، کیفے مالکان اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی جنہوں نے ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار زندگی کی جانب اپنی پختہ وابستگی کا عزم کیا۔ ایونٹ کا افتتاح پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم اور پروجیکٹ کے لیڈ ڈاکٹر شکیل خان نے کیا ۔ زیرو ویسٹ فوڈ انیشی ایٹو میں ڈسپوزایبل اشیاء کی بجائے دوبارہ قابل استعمال اشیاء کے استعمال پر زور دیا گیا۔ ایونٹ کے شرکاء، بشمول طلباء اور کیفے مالکان نے زیرو ویسٹ عملیات کو اپنانے اور دکھانے میں فعال طور پر حصہ لیا اور خوراک کے فضلہ کو کم کرنے اور خوراک کے استعمال کے لئے پائیدار مواد کے استعمال کے نئے طریقے پیش کئے گئے۔
پشاور سے مزید