• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا سے نہیں الیکشن کمیشن سے انصاف کے طلبگار ہیں، اسد قیصر کی بیرسٹر سیف کے بیان کی وضاحت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر بانی پی ٹی آئی کی جانب سے امریکہ کو دئیے جانیوالے پیغام کے اپنے موقف سے پیچھے ہٹ گئے اور واضح کیا پاکستان کے داخلی معاملات میں کسی بیرونی مداخلت کے حق میں نہیں ہیں، انھوں نے کہا وہ بڑے واضح الفاظ میں کہنا چاہتے ہیں کہ ان کی جماعت کو الیکشن نتائج پر اعتراضات ہیں اور وہ الیکشن کمیشن اور عدالتوں سے انصاف چاہتے ہیں ان کی جماعت الیکشن سمیت پاکستان کے داخلی معاملات سے متعلق غیرملکی عناصر کے بیانات کے قطعی طور پر حق میں نہیں ہے۔

اہم خبریں سے مزید