• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبینہ مقابلوں میں پانچ زخمیوں سمیت 6 ملزمان گرفتار، ساتھی فرار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سائیٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا پولیس نے صائمہ سوسائٹی کےقریب مبینہ مقابلے میں ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ زخمی ملزم کی شناخت بلال جبکہ اسکے ساتھی کی عظمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔گلشن اقبال پولیس نے ملینیم مال کے قریب مبینہ مقابلے میں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ،جبکہ اسکے تین ساتھی فرار ہو گئے۔زخمی ملزم کی شناخت زاہد کے نام سے کی گئی۔رضویہ پولیس نے عید گاہ گرائونڈ وحید آباد گلبہار میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم عامر ولد خیر محمد کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ۔عزیز آباد پولیس نے کراچی اکیڈمی عزیز آباد بلاک ٹو میں مبینہ مقابلے میں دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ملزمان کی شناخت خرم اور کاشف کے ناموں سے ہوئی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید