• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر لائسنس یافتہ آئی ایس پیز اور سموں کی غیر قانونی ایکٹیویشن میں ملوث فرنچائزز پر پی ٹی اے کے چھاپے

اسلام آباد ( ناصر چشتی خصوصی نمائندہ)سکھر، لاہور اور فیصل آباد میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زونل دفاتر نے فیڈرل انویسٹی گیش ایجنسی (ایف آئی اے) کے ساتھ مل کر غیر لائسنس یافتہ آئی ایس پیز اور سموں کی غیر قانونی ایکٹیویشن میں ملوث فرنچائزز پر متعدد چھاپے مارے۔چھاپوں کے دوران سکھر میں 56 مشتبہ سمیں اور قصور میں 26 فعال سمیں قبضے میں لے لی گئیں۔ ملزمان کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر لی گئیں ۔ چیچہ وطنی میں غیر قانونی انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر (آئی ایس پی) سیٹ اپ پر بھی دو چھاپے مارے گئے۔ چھاپوں کے دوران بڑی تعداد میں سامان برآمد کیا گیا جس میں 12 آپٹیکل لائن ٹرمینل (او ایل ٹی)، 4 ڈش انٹینا، 1 یو پی ایس 2 بیٹریاں، 350 میٹر او ایف سی کیبل، 1 آپٹیکل نیٹ ورک ٹرمینل، 1 او ایل ٹی چارجر اور ایک بلنگ بک شامل ہیں۔
اسلام آباد سے مزید