• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیورو کریسی کو قانون شکنی پر اکسانے والوں سے نمٹیں گے، مریم نواز

لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر و نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بیو رو کریسی کو قانون شکنی پر اکسانے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے ،بیورو کریسی کو دھمکیوں کا مطلب ریاستی نظام میں انتشار پیدا کرنا ہے افسران گھبرائیں نہ دھمکیوں سے مرعوب ہوں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انتشار پیدا کرنے کی کھلی چھو ٹ تباہی کو دعوت دینا ہے ، افسران گھبرائیں نہ دھمکیوں سے مرعوب ہوں قانون کے مطابق فرائض سر انجام دیں ، افسران کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا گیا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،افسران کی سکیورٹی یقینی بنائیں گے۔
اہم خبریں سے مزید