• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکوال اور تلہ گنگ کے ڈی آر اوز نے لیاقت چٹھہ کے الزامات بے بنیاد قرار دیدئیے

چکوال(نمائندہ جنگ)چکوال اور تلہ گنگ کے ڈی آر اوز نے لیاقت چٹھہ کے الزامات بے بنیاد قرار دیدئیے، قراۃ العین ملک اور خاور بشیر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات پر شفاف انتخابات کرائے، ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک جو کہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر چکوال ہیں نے بتایا کہ ضلع چکوال کی دو قومی اور چار صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر شفاف انتخابات ہوئے ہیں اور سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے اس حوالے سے جو دھاندلی کے الزامات لگائے ہیں وہ بے بنیاد ہیں، میڈیا کے سامنے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے مزید بتایا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کی روشنی میں 8 فروری کو شفاف انتخابات کروائے گئے ہیں اس حوالے سے ہمارے اوپر کسی نے کوئی دباؤ نہیں ڈالا اور نہ ہی لیاقت چٹھہ نے اس حوالے سے ہمیں کوئی ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مطالبہ کیا کہ لیاقت چٹھہ کے الزامات کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کروائی جائیں۔
اہم خبریں سے مزید