• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینظیر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے چیئرمین کیلئے چاروں امیدوار مسترد

کراچی(سید محمد عسکری) سرچ کمیٹی نے بے نظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے چیرمین کے عہدے کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے چاروں امیدواروں کو مسترد کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سے چیرمین کے عہدے کے لیے ازسرنو اشتہار جاری کرنے کی سفارش کردی ہے، بتایا جاتا ہے کہ نوجوانوں کو تربیت دینے والے ادارے بے نظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے چیرمین کے عہدے کیلئے 23 درخواستیں موصول ہوئیں جس میں قائم مقام چیرمین سمیت چار امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا جن میں فرحان سعید وکانی، جاوید احمد اختر ، سکندر علی ہلیو اور تیمور علی شامل تھے۔ تاہم جب سرچ کمیٹی نے چاروں امیدواروں کے انٹرویو لیئے تو ایک امیدوار بھی سرچ کمیٹی کے معیار پر پورا نہیں اتر سکا ۔ سرچ کمیٹی کے ایک بیوروکریٹ رکن کے مطابق تمام اراکین نے اس بات سے اتفاق کیا کہ نظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے چیرمین کے عہدے کی آسامی کو دوبارہ مشتہر کیا جائے۔ یاد رہےکہ اس بورڈ کا اربوں روپے کا بجٹ ہے اور یہ ادارہ لاکھوں افراد کو فنی تربیت دینے کا دعویٰ کرتا ہے لیکن زرائع کے مطابق تعداد پر شکوک شہبات پائے جاتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید