• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

IMF سے ڈیل ہوجائے گی، عمران کے خط کا کوئی اثر نہیں ہوگا، اسحاق ڈار

لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کےخط کا کوئی اثر نہیں ہوگا‘

آئی ایم ایف سے ڈیل ہوجائے گی جبکہ پیپلز پارٹی کی رہنما، سینیٹر شیری رحمن کاکہناہے کہ پی ٹی آئی قیادت ابھی تک اپنی غلطیوں سے نہیں سیکھی، پی ٹی آئی ابھی بھی چاہتی ہے کہ ملکی معیشت تباہ ہوجائے‘اپنے دورمیں ریکارڈ قرضہ لینے والوں کو اب یاد آیا کہ قرضہ واپس کون کرے گا۔

جمعہ کو پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈارکا کہناتھاکہ حکومت دوسری پارٹیوں کے ساتھ ملکر بن رہی ہے‘ ہر چیز ڈیل ہوگی، ان کے خط کی آئی ایم ایف کے سامنے کوئی حیثیت نہیں ہوگی۔ یہ کہنا کہ نوازشریف غائب ہوگئے ہیں ،مناسب الفاظ نہیں، نوازشریف بالکل موجود ہیں ،مسلم لیگ (ن) کے قائد ہیں۔

اہم خبریں سے مزید