اسلام آباد (نمائندہ جنگ) 190 ملین کیس، عمران اور بشریٰ پر فرد جرم منگل کو عائد ہوگی ، احتساب عدالت اسلام آباد کے نئے تعینات ہونیوالے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کیخلاف 190 ملین پاونڈز کیس میں فرد جرم عائد کرنے کیلئے 27 فروری کی تاریخ مقرر کر دی۔ بانی پی ٹی آئی نے ڈینٹسٹ سے معائنہ اور اہلیہ سے علیحدگی میں ملاقات کی درخواستیں دائر کر دیں۔ جمعہ کو احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔