• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مبارک احمد کیس، سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)سپریم کورٹ نے مبارک احمد ثانی کیس میں پنجاب حکومت کی جانب سے دائر نظر ثانی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردئیے ہیں،جمعہ کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے اس حوالے سے حکومت پنجاب کی جانب سے دائر کی گئی نظر ثانی کی درخواست کی سماعت کی تواسسٹنٹ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے موقف اختیار کیا کہ مبارک ثانی کیس کے فیصلے کے پیر گراف نمبر نو میں آرٹیکل 20کی مکمل وضاحت نہیں کی گئی ،ان کا کہنا تھا کہ وضاحت نہ ہونے سے عدالتی فیصلے کا غلط تاثر لیا گیا ، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ جب آرٹیکل 20 کا ذکر آگیا تو وضاحت کی ضرورت نہیں تھی،تاہم اگر صوبائی حکومت چاہتی ہے تو ہم وضاحت کر دیتے ہیں، انہوں نے کہاکہ آرٹیکل 20 کے مطابق مذہبی آزادی امن عامہ اور اخلاقیات سے مشروط ہے۔
اہم خبریں سے مزید