اسلام آباد (جنگ رپورٹر)پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے عام انتخابات کے نتائج کو انفرادی طور پر سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیاہے ،درخواست گزار شیر افضل مروت نے جمعہ کے روزوفاقی و چاروں صوبائی حکومتوں،الیکشن کمیشن ،چیف الیکشن کمشنراورممبران وغیرہ کو فریق بناتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 184/3 کے تحت دائر کی گئی درخواست میں سابق کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کے الزامات پر بنائی گئی الیکشن کمیشن کی کمیٹی اورچیف الیکشن کمشنراور ممبران الیکشن کمیشن کی تقرری کوچیلنج کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرری، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام فارم 47 اور الیکشن کمیشن کی تشکیل دی گئی اعلیٰ سطح کی کمیٹی کالعدم قرار دی جائے ۔