• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں پتنگ بازی پر پابندی عائدہے، پتنگیں بیچنے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی، ضلعی انتظامیہ

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ شہر اقتدار میں پتنگ بازی پر مکمل طور پر پابندی عائد ہے، بسنت پر پابندی کے حوالے سے دفعہ 144 کا نفاذ موجود ہے۔ ڈور اور پتنگیں بنانے اور کے پی سے لا کر بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈی سی اسلام آباد نے والدین سے استدعا کی ہے کہ پتنگ بازی سے اپنے بچوں کو باز رکھیں تاکہ قیمتی جانوں کو محفوظ رکھا جائے۔