• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،قرآن پاک حفظ کر نیو الے 39بچوں کی دستاربندی کی گئی

پشاور(خصوصی نامہ نگار) دینی درسگاہ مدرسہ معارف القرآن لخکر آباد میں قرآن پاک کا حفظ مکمل کرنیوالے 15 اور ناظرہ پرقرآن پاک ختم کر نیو الے 39 بچوں کی دستاربندی کی گئی،حافظ محمد عمران سمیت تین بچوں نے ایک ہی دن میں پورے قرآن پاک تلاوت کی سعادت حاصل کی۔تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز دینی عالم مولانارحمان اللہ حقانی تھے س موقع پر مولاناقاری داؤدشاہ، مولانا خان بہادر،مدرسہ معارف القرآن کے مہتمم مفتی عبداللہ حقانی اورمولاناعرفان اللہ سمیت کثیر تعداد میں علمائے کرام اور اہالیان علاقہ بھی موجود تھے۔ مقرررین نے کہاکہ دینی مدارس اسلام کے قلعے، ہدایت کے سر چشمے ہیں،جہاں پر بچوں کو عظیم کتاب قرآن پاک پڑھایاجاتاہے اوردینی تعلیم دی جاتی ہے،مدرسوں سے فارغ طلباء معاشرہ میں امن ومحبت کا پیغام عام کرنے میں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لارہے ہیں۔مولانارحمان اللہ حقانی نے کہاکہ دینی مدارس کی تاریخ اتنی ہی قدیم ہے جتنی کہ اسلام کی ہے،دینی مدارس عہد نبوی ؑسے لے کر آج تک اپنے ایک مخصوص انداز سے آزاد چلے آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کا وجود دینی مدارس کے بغیر ناممکن ہے، معاشرے کی اصلاح میں دینی مدارس کا اہم کردار ہے، دینی مدارس میں امن و امان کے داعی اور ملک کے خیر خواہ تیار کئے جاتے ہیں۔
پشاور سے مزید