• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنر کا پی ایس ایل کے پر امن انعقاد پر شہریوں، سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر رضوان قدیر نے کہا کہ شہر اولیاء میں پی ایس ایل کے میچز پر امن طور اختتام پذیر ہونے پر اہلیان ملتان کے تعاون اور سیکورٹی فورسز سمیت ہر سرکاری اہلکار کی محنت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اہلیان ملتان نے فل پیک سٹیڈیم سے کرکٹ کے جوش و خروش کو نیا انداز دےدیا جس سے دنیا بھر میں ہمارے شہر کا نام روشن ہوا۔ڈپٹی کمشنرنے پولیس اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ کرکٹ شائقین کو مثالی ماحول کی فراہمی کیلئے ہر محکمے نے جانفشانی سے محنت کی،فول پروف سکیورٹی کے انتظامات پر ہر سپاہی اور اہلکار داد کا حق دار ہے جبکہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،واسا،ٹریفک پولیس سمیت تمام محکموں کی کارکردگی مثالی رہی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ روٹس کی بندش سے شہریوں کو درپیش تکالیف کا اندازہ تاہم عوامی تعاون پر شکر گزار ہیں،ضلعی انتظامیہ مستقبل میں بھی میگا ایونٹس کی میزبانی کرتی رہے گی ۔
ملتان سے مزید