اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاونڈز کرپشن کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے نیب سے آئندہ سماعت تک جواب طلب کر لیا جبکہ توشہ خانہ نیب ریفرنس کے ٹرائل کے دوران دائر کی گئی بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت غیر موثر قرار دے دی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے بانی پی ٹی آئی کی 190 ملین پاونڈز کرپشن اور توشہ خانہ نیب ریفرنس میں ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کی۔