• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر آئین کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر عمل کرنے کا پابند، ظفر اللّٰہ

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘میں میزبان حامد میرسے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما بیرسٹر ظفر اللہ خان نے کہا کہ صدر آئین کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر عمل کرنے کا پابند ہے، تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا کہ صدر مملکت کا نکتہ درست ہے ہاؤس مکمل ہونے تک اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جاسکتا، پیپلز پارٹی کے رہنما رمیش کمارنے کہا کہ صدر عارف علوی غیرضروری وفاداری دکھانے کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں بلارہے۔ ن لیگ کے رہنما بیرسٹر ظفر اللہ خان نے کہا کہ صدر آئین کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر عمل کرنے کا پابند ہے، زرتاج گل کیخلاف گائے چوری کا مقدمہ نہیں ہونا چاہئے تھا، 2013ء میں دھرنے، کرپشن اور دھاندلی کا شور مچا اس روش کو دہرانا نہیں چاہئے، عمران خان سے کہتا تھا اپوزیشن کو تسلیم کریں فاشسٹ نہ بنیں اپنی پارٹی سے بھی یہی کہتا ہوں، پنجاب حکومت کو مقدمات کا جائزہ لے کر غلط مقدمات ختم کرنے چاہئیں، پنجاب کا سارا فنڈ لاہور میں نہ لگایا جائے، سینٹرل پنجاب کی ڈیولپمنٹ نارتھ پنجاب اور ساؤتھ پنجاب سے بہت زیادہ ہے۔ظفر اللہ خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اور آصف زرداری دونوں کو ساتھ آگے بڑھنا ہوگا، 2018ء میں ہماری پارٹی کے 80 لوگوں کے دس دس ہزار ووٹ مسترد ہوئے تھے، جنرل فیض حمید اور عمران خان نے مجھ پر تین سال ظلم کیے، این اے 15میں دو ضلعوں میں نواز شریف کے ساتھ دھاندلی ہوئی۔ تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا کہ صدر مملکت کا نکتہ درست ہے ہاؤس مکمل ہونے تک اسمبلی کا اجلاس نہیں بلایا جاسکتا، ڈی جی خان کے غیور عوام نے ظلم و بربریت اور دھاندلی کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں مجھے ووٹ دیا جسے تبدیل نہیں کیا جاسکتا تھا،مریم نواز اپنا الیکشن ہا رچکی ہیں، ن لیگ اور مریم نوازکے پا س ووٹ کی طاقت نہیں ہے۔
اہم خبریں سے مزید