اوکاڑہ(وارث حیدری) سندھ کی وزارت اعلیٰ کے الیکشن میں پی پی،ایم کیو ایم کے مقابلے کے بعد نواز شریف کی شہباز شریف کو خصوصی اسائنمنٹ،زرداری کو ایم کیو ایم کے صدارتی ووٹ دلوانے کی ذمہ داری سونپ دی.
ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ ،شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے کے بعد جس پہلے امتحان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے وہ چند روز بعد ہونے والے صدارتی الیکشن میں حکمران اتحاد میں شامل سیاسی جماعتوں کے تمام ووٹ مشترکہ صدارتی امیدوار آصف علی زرداری کو ووٹ دلوانا ہے۔