• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: گیس کی عدم فراہمی پر کشمیر آباد کے رہائشیوں کا دھرنا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)گیس کی عدم فراہمی کے خلاف کلی کشمیر آباد و ملحقہ علاقوں کے مکینوں کا شدید احتجاج ، خواتین و بچوں نے قمبرانی روڈ پر واقع ارباب گیٹ کے قریب دھرنا دئے کر سوئی گیس انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی ، پیر کی سہہ پہر کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر واقع کلی کشمیر آباد اور ملحقہ علاقوں کے مکینوں نے دو ہفتے سے زائد عرصے سے گیس کی بندش کے خلاف قمبرانی روڈ پر واقع ارباب گیٹ کے سامنے دھرنا دیا جس میں خواتین و بچے بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے ، دھرنا سے ٹریفک معطل ہوکر رہ گئی جس سے سرک کی دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، مظاہرین نے کہا کہ کلی کشمیر آباد و ملحقہ علاقوں میں گزشتہ دو ہفتے سے زائد عرصے گیس نہ ہونے سے صارفین اذیت کا شکار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر سوئی سدرن گیس کمپنی انتظامیہ نے کلی کشمیر آباد و اس سے ملحقہ علاقوں میں گیس کی فراہمی یقینی نہ بنائی تو احتجاج کا دائرہ بڑھا دیں گے ۔
کوئٹہ سے مزید