اسلام آباد (مہتاب حیدر) نگران وزیراعظم کی منظوری سے حکومت نے نئی اسامیوں پرمشینری، الات اور گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کردی ہے ۔
اس سلسلے میں وزارت خزانہ نے جو سرکلر جاری کیا ہے اس کے مطابق اگر کفایت شعاری کے اقدامات اپنی روح کے مطابق نافذ کر دیئے جائیں تو کروڑوں روپے بچائے جاسکتے ہیں البتہ ستم ظریفی یہ ہے کہ حکومت نے اسی کفایت شعاری کے اقدام کے تحت یہ گنجائش بھی رکھی ہے کہ ہر کیس کی بنیاد پر اس پالیسی کو نرم بھی کیاجاسکتا ہے۔
وزارت خزانہ سے جاری ہونے والے سرکلر میں کہاگیا ہے کہ وزیراعظم نے مالی سال 2023 اور24 کےلیے مندرجہ ذیل اقدمات کی منظوری دی ہے جو فوری طور پر نافذ ہوں گے۔