پشاور( گلزار محمد خان ) پاکستان تحریک انصاف میں دھڑے بندیوں کے بعد عمر ایوب اور اسد قیصر گروپوں کے مابین اختلافات میں شدت آگئی ہے، بانی تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر کے عہدہ کیلئے نامزد امیدوار اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ خان کو آوٹ کرکے عمر ایوب گروپ کےبابر سلیم سواتی کو اسپیکر شپ کا امیدوار نامزد کردیا ہے جنہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں، عمرایوب اور اسد قیصر دھڑوں کے اختلافات میں شدت، عاقب اللہ کی نامزدگی پر تحفظات، عمران خان نے نامزد نہیں کیا تھا،سنی اتحاد کونسل کی ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب لڑیں گی، خیبر پختونخوا اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں نے بھی وزارت اعلیٰ، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے عہدوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔