پشاور ( وقائع نگار )آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن یونٹ پشاور تعلیمی بورڈ یونین نے اپنے مطالبات کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران پشاور بورڈ میں تمام امور مکمل طور پر ٹھپ رہے، احتجاجی ملازمین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اتھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے مظاہرے کی قیادت پشاور بورڈ ایسوسی ایشن کے صدر محمد طارق صافی،جنرل سیکرٹری زاہد حسین، ترجمان سعید اللہ خان اور دیگر عہدیدار وں نے کی۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ 5 اسسٹنٹس اور 3 سیکرٹریز کے پروموشن آرڈرز جاری کئے جائیں، اسسٹنٹ پروگرامر کو تبدیل کر کے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر کیا جائے،افسران صرف نامزد گاڑیاں استعمال کریں اور وہ بھی صرف بورڈ ڈرائیورز کے ذریعے ہی استعمال کریں۔