لاہور(اے پی پی)لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مسلم لیگ (ن) آفس جلانے‘ کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے ,ضلے شاہ قتل زمان پارک جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر چار مقدمات میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانتیں کنفرم کردیں۔ عدالت نے پانچ پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانتوں کی توثیق کا حکم دیا ہے ۔انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 3 کے جج ارشد جاوید نے چار مقدمات میں عبوری ضمانت پر سماعت کی۔