• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر، تین دنوں میں 245 ملی میٹر بارش، زیر آب علاقوں میں کشتیاں

کراچی ، گوادر (نیوز ڈیسک، نیوز ایجنسیاں ) گوادر میں تین روز کے دوران 245ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، زیر آب علاقوں میں کشتیاں چلنے لگیں، امدادی کارروائیاں جاری ، گوادر سمیت بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے پاک فوج، بحریہ، ایف سی اور سول انتظامیہ کی سرگرمیاں جاری، کمشنر مکران ڈویژن سعید احمد کا کہنا ہے کہ گوادر سے پانی کی نکاسی میں 48 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔ گوادر، سربندر، جیوانی کے مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ قائم، سیلاب سے متاثرہ 1200 مریضوں کو مفت علاج اور ادویات کی فراہمی ، پاک فوج کا ضلع گوادر کے 680 خاندانوں میں 20 ٹن سے زائد راشن تقسیم، پاک بحریہ کے جوان مقامی انتظامیہ کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں گھروں اور گلیوں سے سیلابی پانی نکالنے میں مصروف عمل ، پاک بحریہ کی کشتیاں، غوطہ خور اور موبائل میڈیکل ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
اہم خبریں سے مزید