کراچی (این این آئی)نجی شعبہ میں خدمات انجام دینے والے رجسٹرڈ ملازمین کو ریٹائرمنٹ کے بعد تاحیات پنشن فراہم کرنے والے قومی ادارہ ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (EOBI) زیر نگرانی وزارت سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل حکومت پاکستان نے ماہ فروری 2024 کی پنشن کی ادائیگی کے لئے اپنے مقررہ بینک بینک الفلاح لمیٹڈ کو چار ارب 69کروڑ روپے کا پنشن فنڈ جاری کردیا ہے ۔