کراچی (اسٹاف رپورٹر ) حکومت سندھ کے محکمہ کالج ایجو کیشن نے حیدر آباد کے معروف گورنمنٹ کالج کالی موری میں تدریسی سلسلے کی بحالی کیلیے 20اساتذہ کو وہاں عارضی تعینات کر دیا ہے ، ان اساتذہ میں سے بیشتر آفیشل طور پر کراچی کے سرکاری کالجوں میں تعینات ہیں تاہم اب نئے نوٹیفکیشن کے مطابق یہ ایسوسی ایٹ پروفیسر ، اسٹنٹ پروفیسر اور لیکچرار work to allow کے طور پر کالج میں تدریس خدمات انجام دیں گے تاہم کالج کا سیکشن فنڈ (ایس این ای ) نہ ہونے کے سبب اپنے اپنے کالجوں سے ہی تنخواہ لیں گے ۔ یاد رہے کہ تقریبا ایک عشرے قبل کالج کو 100 سال پورے ہونے پر اسے یونیورسٹی کا درجہ دیدیا گیا تھا اور یونیورسٹی بننے کے بعد یہاں کالج ختم کر دیا گیا ، کالج فنڈ ختم کرتے ہوئے اس کی ایس این ای دیگر کالجوں میں شفٹ کر دی گئی تاہم اب کالج میں اس سال دوبارہ داخلے دیے گئے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل کالجز ڈاکٹر نوید رب کے مطابق کالج میں اس برس قریب 800 طلبہ کو مختلف ف یکی لٹیز میں داخلے دیے گئے ہیں۔