• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، 167 یونین کونسلوں کے 1651 دیہات متاثر ہوسکتے ہیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ بھر میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر صوبائی رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے مختلف ڈویژنوں اور اضلاع کی 44 تعلقوں کی 167یونین کونسلوں کے 1651 دیہات متاثر ہوسکتے ہیں جن میں مجموعی طور پر 16 لاکھ 38 ہزار 491 کی آبادی متاثر ہونے کا خدشہ ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران مختلف اضلاع سے 6 ہزار 288 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ مجموعی طور پر 1 لاکھ 28 ہزار 57 افراد متاثر ہوئے ہیں صوبے بھر میں 528 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے مجموعی طور پر 154 میڈیکل کیمپس (موبائل و فکسڈ) قائم کیے گئے ہیں ۔

ملک بھر سے سے مزید