کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے کا ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف کاروائیاں جاری۔ کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان محمد خالد اور محمد لطیف کو پشاور سے گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے مجموعی طور پر 2 کروڑ 16 لاکھ روپے سے زائد برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان سے حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان نے غیر قانونی ذرائع سے حاصل کی گئی حوالہ ہنڈی کی رقوم مختلف لوگوں کے حوالے کرنا تھی۔