کراچی(اسٹاف رپورٹر) سید زین شاہ پر جھوٹے مقدمے، سندھ یونائیٹڈ پارٹی کا 100 سے زائد شہروں میں احتجاج،احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ سندھ کو پیپلز پارٹی کی مخالف جماعتوں کے لئے سیاسی نو گو ایریا بنا دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لونی کوٹ اور کوٹری تھانے میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر اور کنوینر دریائے سندھ بچاؤ تحریک سید زین شاہ پر جھوٹی اور من گھڑت ایف آئی آر درج کرنے کے خلاف سندھ یونائیٹڈ پارٹی کی کال پر اتوار کے روز کراچی، حیدرآباد، جامشورو، سیہون، بھان سعیدآباد، دادو، میہڑ، خیر پور ناتھن شاہ، لاڑکانہ، جیکب آباد، ٹھل، سکرنڈ، نواب شاہ، دولت پور، قاضی احمد، مورو، نوشہرو فیروز ، نواب علی محمد، رانی پور، گمبٹ، سکھر، گھوٹکی، کشمور، شکارپور، کندھ کوٹ، بدین، میرپور خاص، گولارچی، سجاول، نوشہرو فیروز، ٹنڈوالہ یار، ٹنڈو آدم، ٹنڈو محمد خان، کوٹری، ٹھٹہ، گھارو، سمیت سندھ کے 100 سے زاہد شہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ کراچی پریس کلب پر بھی مظاہرہ کیا گیا۔