• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمان 3 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کراچی پہنچ گئے ،کراچی ایئرپورٹ پر مولانا راشد محمود سومرو سمیت جے یوآئی کے دیگر رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر جے یوآئی کے مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری ، ایاز محمد اور طارق خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ائیرپورٹ پر مولانا عبدالکریم عابد، قاری محمد عثمان ، مولانا محمد غیاث ، ڈاکٹر نصیر الدین سواتی، مولانا سمیع الحق سواتی، مولانا حماد اللہ شاہ، مولانا امین اللہ، شرف الدین اندھڑ ودیگر بھی موجود تھے،ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات جے یو آئی سمیع الحق سواتی کے مطابق مولانا فضل الرحمان 3 روزہ دورے پر ہفتے کی شام کراچی پہنچے ہیں، مولانا فضل الرحمن اتوار کو کورنگی میں جے یو آئی سندھ کے اجلاس میں خصوصی شرکت کریں گے، مولانا فضل الرحمان جے یوآئی سندھ کے تمام اضلاع اور تحصیلوں کے ذمہ داران سے اہم خطاب کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید