• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فشریز ڈویلپمنٹ بورڈ کے زیر اہتمام جھینگے فارمنگ کے تربیتی پروگرام کا انعقاد

ملتان (سٹاف رپورٹر) فشریز ڈویلپمنٹ بورڈ وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچنے29 فروری 2024 سے 14 مارچ 2024 تک ملتان میں پرائم منسٹر نیشنل ایگریکلچر ایمرجنسی پروگرام کے تعاون سے پائلٹ کیکڑے فارمنگ کلسٹر ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے تحت ’’جھینگے فارمنگ’’کے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا،ٹریننگ کے شرکامیں صوبہ پنجاب بھر سے ممکنہ کسان اور فشریز اینڈ ایکوا کلچر کے طلباہیں،یکم مارچ 2024 کو ملتان میں منعقدہ تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب میں مختلف تنظیموں کے شرکااور سامعین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے بتایا کہ تربیت پورے پاکستان میں نافذ کی جائے گی اور 1570جھینگے کے فارمرز اور ایکسٹینشن ورکرز، پرائیویٹ اور پبلک سیکٹر، ماہی پروری اور ایکوا کلچر کے ماہرین، ہیچری آپریٹرز، ایکوا کلچر کے سرمایہ کاروں اور لیبر فورس کو آبی زراعت کے شعبے کے لیے تربیت دی جائے گی،ڈاکٹر انصر محمود چٹھہ، ڈائریکٹر جنرل، جنگلات، جنگلی حیات اور فشریز ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
ملتان سے مزید