• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدین بچوں کی دینی تعلیم پر بھی توجہ دیں، ڈپٹی کمشنر

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)رضوان قدیر اور کمشنر ان لینڈ ریو نیو ز اہدہ سرفراز نے کہا ہے کیا آج کے نوجوان کل کے معمار ہیں، وہ اساتذہ قابل فخر ہیں جن کی محنت کی وجہ سے طلبہ مختلف شعبہ ہائے زندگی میں دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں، والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کیدنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کی طرف بھی توجہ دیں، ان خیا لات کا اظہار انہوں نے بریٹن گروپ آف سکولز اینڈ کالجز میں خواتین اور بچوں کے لئے بی آئی ایس ایس فن کارنیوال 2024 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا جس میں 25000 سے زائد افراد نے شرکت کی۔
ملتان سے مزید