• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمود اچکزئی کے گھر پر چھاپہ‘ نئی کٹھ پتلیوں کی اصلیت معلوم ہوگئی‘ حمداللّٰہ

کوئٹہ ( آئی این پی ) جمعیت علماءاسلام پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا حافظ حمداللہ نے پشتونخوامیپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزرگ سیاستدان کی رہائش گاہ پر چھاپہ سے نئی کٹھ پتلیوں کی اصلیت کا پتہ چل گیا کہ وہ کتنے بااختیار ہیں ۔جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ناروا چھاپہ سے چادر اور چار دیواری کی پامالی کی گئی ، حکومت سیاسی قیادت کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے ، محموداچکزئی کا شمار ملک کے سینئر سیاستدانوں میں ہوتا ہے، انتظامیہ کی جانب سے ظالمانہ عمل ناقابل برداشت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رات کی تاریکی میں گھر پر چھاپہ اور اہل خانہ کو ہراساں کرنا قبائلی سیاسی و جمہوری روایات کے خلاف ہے ۔
کوئٹہ سے مزید