اسلام آباد (فاروق اقدس) صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور امکانی طور پر آج (منگل) اڈیالہ جیل میں اپنے لیڈر عمران خان سے ملاقات کریں گے، یہ ملاقات صوبے میں کابینہ تشکیل دیئے جانے کے حوالے سے ہوگی۔
وزیراعلیٰ کے پی کی آج عمران خان سے ملاقات،جیل سے ہدایات پر وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں شرکت نہ کی.
اطلاعات کے مطابق صوبے کی اہم وزارتوں کے بارے میں وزراء کے نام پہلے ہی علی امین گنڈا پور کو اڈیالہ جیل سے فراہم کئے جاچکے ہیں تاہم اب باقی وزارتوں کیلئے وزیراعلیٰ کے پی کے ہدایات لینے کیلئے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کریں گے۔