اسلام آباد(این این آ ئی)اکبر ایس بابر نے تحریک انصاف کے انٹراپارٹی انتخابات کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ایک انٹرویو میں اکبر ایس بابر نے کہا کہ 5ماچ کو الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی الیکشن چیلنج کریں گے، شفاف الیکشن کا مطالبہ کرنے والوں کا انٹرا پارٹی الیکشن تاریخ میں ایک نیا سیاہ باب ہے۔
ساڑھے 8لاکھ پی ٹی آئی ممبران میں سے 940نے ووٹ دیئے، 0.11فیصد پی ٹی آئی ممبران نے تازہ ترین انٹرا پارٹی الیکشن میں ووٹ ڈالا۔