کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں بدھ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم دو میچوں کی میزبانی کرے گا۔
دو بجے کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ ہوگا۔ کراچی کو میچ میں کیرون پولارڈ کی خدمات حاصل ہوں گی۔کراچی کو گذشتہ تینوں میچوں میں شکست ہوئی تھی۔
دوسرا میچ شام سات بجے اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔دفاعی چیمپئن قلندرز کے سات میچوں کے بعد ایک پوائنٹ ہے۔
دریں اثنا کوئٹہ کے فاسٹ بولر محمد وسیم جونیئر نے کہا ہے کہ نسیم شاہ، محمد عامر کے ساتھ بولنگ کر ا کر انجوائے کرتا ہوں اوردونوں اعتماد میں اضافہ کرتے ہیں، پاکستان پچز پر بولنگ کیلئے خاص نہیں، تیز رفتار ہونے کے ساتھ اسکلز کا ہونا بھی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کا ماحول اچھا ہے، نئی ٹیم ہے،خود کو بولنگ آل راؤنڈر سمجھتاہوں،جیسی ٹیم کی صورتحال ہوتی ہے، اس کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتاہوں۔