کوئٹہ(پ ر) آل مشترکہ بلوچستان بس اور مزدا اونر ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر حاجی نصر اللہ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپےکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، قومی اسمبلی میں تقریر پر ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ایک شو روم اور پیٹرول پمپ سیل کرنا باعث تعجب ہے، محمود خان اچکزئی ایک غیرت مند جرات مند لیڈرہیں، انہوں نے کبھی چور، ڈاکو، ٹارگٹ کلرز ، مافیا کا ساتھ نہیں دیا نہ ان لوگوں کی حمایت کی نہ ان کی سفارش کی ہے ۔ان کا صرف یہ گناہ ہے کہ انہوں نے پشتونوں کے حقوق کی بات ، آئین کی بالادستی کی بات کی ہے ۔ ہمیشہ حق اور سچ کا ساتھ دیا ہے ، انہوں نے کہا کہ ساڑھے چار سال حکومت میں پشتون علاقوں میں جو ترقیاتی کام کئے وہ چالیس سال میں کسی نے نہیں کئے ہیں ۔