ملتان (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ستھرا پنجاب مہم کے تمام انڈیکیٹرز کو مدنظر رکھ کر کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔ شہر کی صفائی ستھرائی کرنے کے بعد کوڑا کرکٹ کو مناسب طریقے سے تلف کیا جائے۔ وال چاکنگ سے شہر کو صاف کیا جائے اور شہر کے مختلف مقامات پر لگے بینرز، پوسٹرز کو ہٹایا جائے۔ان خیالات کا اظہار کمشنر ملتان ڈویژن مریم خان نے صاف ستھرا پنجاب مہم اور رمضان نگہبان پیکیج بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں انہوں نے رمضان نگہبان پیکیج کے تحت راشن تقسیم میں تیزی لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام مستحق خاندانوں کی دہلیز تک راشن کی تقسیم یقینی بنائی جارہی ہے رمضان نگہبان پیکیج کیلئے جانچ پڑتال کا عمل نادرا، بینظیر انکم سپورٹ ڈیٹا کے مطابق مکمل کیا جاچکا ہے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، متعلق محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔