• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھٹو ریفرنس، سپریم کورٹ نے پی پی کا موقف تسلیم کر لیا، پیپلز پارٹی

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)سپریم کورٹ آف پاکستان کے بھٹو ریفرنس کے فیصلے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام پرانی جیل کے پھانسی گھاٹ پر تقریب ہوئی جس میں پیپلز پارٹی کے رہنمائوں قمرالزمان کائرہ ، سید خورشید احمد شاہ ، چوہدری منظور احمد ،ملک عامر فدا پراچہ ، شہزاد سعید چیمہ ، خالد نواز بوبی ، بابر سلطان جدون ، سردار قدوس ، چوہدری افتخار ، بنارس چوہدری ، توقیر عباسی ، راجہ محمد علی منہاس ، ناصر میر ، آصف اکبر ، اسد عباسی ، ملک ظہیر ارشد ،عذرا یونس اور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے ذوالفقار علی بھٹو کو بیگناہ قرار دیا۔ بھٹو کیس کو قانون کی کتابوں میں مضمون کے طور پر پڑھایا جائے ۔قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا قتل پاکستان کا قتل ہے۔ سبط الحیدر بخاری نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ اس فیصلہ سے پیپلز پارٹی کی قربانیاں رنگ لے آئی ہیں ۔
اسلام آباد سے مزید